سرینگر۔۔۔ کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 4ہندوستانی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔دھماکہ قصبے کی گول مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکہ سانحہ سوپور کی 25 ویں برسی کے موقع پر علاقے میں مکمل شٹرڈائون کے دوران ہوا۔ ہڑتال اور حریت رہنمائوں کی احتجاجاً اپیل کے باعث ہندوستانی فورسز نے سوپور کے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے علاقے میں داخلہ روک رکھا تھا جبکہ پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات تھی ۔