ریاض..... سعودی عرب میں کئے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں مٹاپا تیزی کے ساتھ پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ اس ضمن کی عالمی فہرست میں سعودی عرب کا شمار تیسرے نمبر پر آتا ہے جہاں کے شہری مٹاپا کا شکار ہیں۔ حکومت مٹاپے کے علاج کیلئے سالانہ 19 بلین ریال خرچ کرتی ہے۔ اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ 3.5 ملین بچے اس مرض میں مبتلا ہیں۔ اس بیماری کی وجہ سے سالانہ 20 افراد موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔