دہشتناک فلم” دی ہاﺅس دیٹ گھوسٹس بلٹ “کا ٹریلر
دہشت ناک مناظر سے بھرپور نئی ہارر ڈرامہ فلم ” دی ہاﺅس دیٹ گھوسٹس بلٹ“ کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارپیٹر اسپیرگ اور اورمائیکل اسپیرگ کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گِرد گھومتی ہے جس کے شوہر اور بیٹے کی اچانک موت ہو جاتی ہے۔دہشت ناک گھرمیں مقیم یہ خاتون فیملی کی موت کے بعد تنہائی کا شکار ہو کر پر اسرار قوتوں کے قبضے میں آجا تی ہے اوررونگٹے کھڑے کر دینے والے واقعات کا سامنا کرتی ہے۔ٹَم میگہین اوربرائن گیبرٹ کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ ہیلن میرن، جیسن کلارک، سارا اسنوک، انگس سیمپسن اور لارا بینٹ سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ دہشت ناک مناظر سے بھرپور اس ہارر فلم کو رواں سال 2فروری کو نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔