Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شردھا ،شاہد کی ہیروئن ، نام فائنل

بالی وڈ اداکار شاہد کپور ان دنوں نئی فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ان کی فلم میں ہیروئن کی خالی جگہ پر کرنے کیلئے کئی اداکاراﺅں کے نام سامنے آرہے تھے تاہم اطلاعات ہیں کہ شردھا کپور کا نام فائنل کرلیاگیاہے۔ شردھا کپور اور شاہد کپور دونوں اداکار فلم میں ساتھ کام کرنیں گے ۔ ' بتی گل میٹر چالو' میں شردھا کپور وکیل کا کردار ادا کریں گی جبکہ شاہد کپور کا کردار ایک عام آدمی کا ہے جو ملک میں کرپشن کیخلاف اپنی آواز اٹھاتاہے۔یاد رہے کہ اداکار شاہد کپورشردھا کےساتھ اس سے قبل فلم ' حیدر' میں کام کرچکے ہیں دونوں اداکاروں کی یہ دوسری فلم ہے۔
 

شیئر: