Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاندان نے مٹاپے کو شکست دیدی

بیجنگ ..... انسان اگر چاہے تو کیا کچھ نہیں کرسکتا۔اگر آپ کا وزن بڑھ جائے اور آپ چاہتے ہیں کہ اسے کم کرنا ہے تو ایک مرتبہ دل میں ٹھان لیا جائے کہ اسے کم کرنا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ اسے کم نہ کرسکیں۔ اسی طرح چین میں ایک خاندان کے تمام افراد نے اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہوکر ایک ساتھ محنت کرکے خود کو تبدیل کیا اور اب انہیں پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔ یہ گھرانہ بانسوں کا کاروبار کرتا ہے اور بسیار خوری کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان تھا۔ اس خاندان میں بیٹے نے گھر کے تمام اراکین کو وزن کم کرنے اور ورزش پر آمادہ کیا تاکہ خود کو بہتر بنایا جاسکے۔ گھر کے افراد نے پہلے چہل قدمی شروع کردی اور اس کے بعد جاگنگ کاآغاز کیا۔ مردوں نے وزن اٹھانے اور دیگر ورزشوں کے ذریعے اپنے جسم کو سڈول بنایا اوراضافی چربی گھلانا شروع کردی جس کےلئے انہیں باقاعدہ جِم جانا پڑا۔ تمام افراد نے ہر 10 روز بعد اپنا جائزہ لینا شروع کیا اور جسمانی پیمائشیں کیں تاہم اپنے ہدف سے دور رہنے کی صورت میں مزید سخت محنت شروع کردی۔ 10 مارچ 2017ءکو شروع ہونے والی یہ کوشش 30 ستمبر تک جاری رہی اور پورے خاندان نے یکسوئی سے اس پروگرام پر عمل کرکے دکھایا۔ اب وہ مزید صحت مند اور پر اعتماد ہوچکے ہیں۔

شیئر: