ریاض میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت ذو الفقار علی بھٹوکے یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد
ریاض ( جاوید اقبال) ذوالفقار علی بھٹو ایشیا کے عظیم رہنما تھے۔ اس حقیقت کا اعتراف ان کے ہمعصر رہنماﺅں نے بھی کیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ریاض کے رہنما چوہدری محمد ارشاد مظفر آبادی نے بھٹو کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھٹو زندہ ہوتے تو کشمیر میں ہندوستانی غاصب فوج کے مظالم ہوتے اور نہ ہی پاکستان مشکلات کا شکار ہوتا۔ سردار محمد نعیم نے کہا کہ بھٹو نے عوام میں سیاسی شعور پیدا کیا۔ سردار رزاق خان نے اپنی صدارتی تقریر میں واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے وطن عزیز میں جوہری توانائی کے حصول کے لئے مساعی کا آغاز کیا۔ تقریب میں چوہدری حسن دین، چوہدری محمد ریاض، راجہ نذیر، چوہدری بشارت احمد، سردار ساجد محمود، چوہدری محمد صابر، سردار ظفر علی، سردار طارق رحیم اور سردار ندیم رحیم نے بھی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض سردار محمد نصیر خان نے ادا کئے۔ ساجد محمود کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔