Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا کے پٹرولیم وسائل کے تحفظ کیلئے نیا بریگیڈ

طرابلس۔۔۔  لیبیا کی فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے تیل کے وسائل سے مالا مال علاقے پٹرولیم کریسنٹ میں تیل تنصیبات کے تحفظ کے لیے فوج کا ایک نیا بریگیڈ تشکیل دیا ہے۔ جنرل حفتر کی جانب سے فوج کا نیا بریگیڈ ایک ایسے وقت میں تشکیل دیا گیا ہے جب حال ہی میں افریقی ملکوں میں متعین امریکی فوج’’ افریکیوم‘‘ نے خبردار کیا تھا کہ آنے والے دنوں میں داعش تیل کے علاقے اور تنصیبات پر حملے کر سکتی ہے۔نئے بریگیڈ کی تشکیل کا فیصلہ گزشتہ سال 31 دسمبرکو کیا گیا تھا تاہم اس کا باضابطہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔ نئے فوجی بریگیڈ کو ’’لائٹ انفنٹری 110‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔اسے تیل کی تنصیبات کے مرکزی علاقے راس لانوف میں عارضی طور پر متعین کیا جائے گا۔ 

شیئر: