ایشوریہ، ابھیشیک نے نیا اپارٹمنٹ خریدلیا
بالی وڈکی معروف حقیقی جوڑی اداکار ابھیشیک بچن اور ان کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن نے نیا اپارٹمنٹ خریدلیا۔ ان کے نئے اپارٹمنٹ کی تصاویر سماجی رابطوں کی سائٹ پر سامنے آئی ہیں۔بتایاگیا ہے کہ ایشوریہ، ابھیشیک کا نیا اپارٹمنٹ ممبئی کے پوش علاقے میں ہے جس کی کل مالیت21 کروڑ روپے ہے۔ اپارٹمنٹ کی تصویریں کافی پسند کی جارہی ہیں۔ امکا ن ظاہر کیاجارہاہے کہ ابھیشیک اور ایشوریہ ،اب بچن فیملی سے علیحدہ رہنے کا سوچ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایشوریہ کی اپنے سسرال والوں سے ناچاقی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔