نئی دہلی۔۔۔۔فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے سائنس اور ماحولیات کے وزیر ہرش وردھن نے کونسل آف سائنٹسٹ اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کو ایسے پٹاخوں کی تیاری کا طریقہ ڈھونڈنے کی ذمہ داری دی ہے جو ’’ماحول دوست‘‘ ہوں تاکہ اس صنعت میں سائنس کی مدد سے روزگار کو بچایا جاسکے۔سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل گریش ساہنی نے بتایا کہ مختلف لیباریٹریاں ماحول دوست پٹاخوں اور آتشبازی کے سامان تیار کرنے کی حکمت عملی میں مصروف ہیں ۔ فضائی آلودگی ، پٹاخوں کی کمپوزیشن والے ذرات ، کاغذ، گن پاؤڈر اور بیریم جیسی دھاتیں انسانی صحت کیلئے مضرہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر لیباریٹریاں پٹاخوں سے آلودگی کم کرنے کی جہت میں کام کررہی ہیں۔