Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آلو خریدلیا گیا ہوتا تو کسان کیوں سڑکوں پر پھینکتے؟، اکھلیش

لکھنؤ۔۔۔۔ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھنؤ کی سڑکوں اور اسمبلی کے سامنے آلو پھینکے جانے کے معاملے کو حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسانوں سے آلو خریدلیا گیا ہوتا تو کسان اسے سڑکوں پر کیوں پھینکتے؟۔اکھلیش یادو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں سے متعلق پالیسیاں درست کرنے کے بجائے آلو پھینکے جانے کے معاملے میں 4پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔کیا اس سے کسان مطمئن ہوجائیں گے؟ اکھلیش یادو نے ٹھنڈ سے ہلاک ہونیوالوں کے ورثاء کو 5لاکھ روپے راحت رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بچوں کو سویٹر تک تقسیم نہیں کررہی ہے وہ ترقیاتی کام کیا کریگی؟انہوں نے کہا کہ سماج وادی پنشن ہی دیدی جائے تو ماں اپنے بچوں کیلئے سویٹر خریدلیتی لیکن یوگی آدتیہ ناتھ نے عہدہ سنبھالتے ہی سماج وادی پنشن بند کردی۔

شیئر: