Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#باگامتھی_ٹریلر

سوموار کے روز نئی آنے والی ہندی فلم باگامتھی کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ٹویٹر پر ہیش ٹیگ #باگامتھی_ٹریلر انڈیا میں پہلے نمبر کا ٹرینڈ رہا جبکہ عالمی ٹرینڈ میں چھٹے نمبر تک پہنچ گیا جس میں صارفین نے انشکا شیٹی کی بھرپور اداکاری کو خوب سراہا۔ فلم کے ٹریلر نے چند گھنٹوں میں 2 ملین سے زیادہ ویوز بھی حاصل کر لیے۔
کیٹکی نامی صارف نے کہا کہ اسے کوئی بھی کردار دیں، وہ بہترین طریقے سے ادا کرتی ہیں،وہ خوبصورت بھی ہے اور طاقتور بھی،سپر اسٹار لیڈی انشکا شیٹی کی فین ہونے پر مجھے فخر ہے۔
کالی وڈ سینما نے ٹویٹ کیا:باگماتھی ٹریلر میں انشکا کی اداکاری،3 گھنٹے میں 1 ملین ویوز۔
صومیا نے کہا:محبت کرنا اور محبت کیا جانا بہت اچھا ہے،فلم میں ان کی کیمسٹری سے پیار ہو گیا ہے۔
پراباس ٹرینڈز کا ٹویٹ تھا:سچی محنت اور مکمل طور پر وقف ہو کر کام کرنا۔باگامتھی کی کامیابی کے لئے اشوک اور وی یو کریئشن کی تمام ٹیم کوبہت سی دعائیں۔
مسز باہو بھلی نے لکھا :واو¿!انوشکا شٹی نے اکیلے فلم کے تمام کرداروں کو نبھایا۔نرم کردار سے خوفناک کردار کی طرف منتقلی بہت ہی اچھی ہوئی۔اب فلم کا مزید انتظارنہیں ہو رہا ۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں