امارات : ورک ویزے پر آنے والے کیریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کریں گے
ابوظبی: امارات میں ورک ویزے پر آنے والے کو کیریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ ورک ویزہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ سے مشروط ہوگیا ہے۔ امارات کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔ الامارات الیوم کی تفصیلات کے مطابق 4فروری سے فیصلے کا نفاذ ہوگا۔ ورک ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند کو اپنے ملک یا اس ملک سے جہاں وہ 5سال سے قیام پذیر ہے ، کیریکٹر سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
اس کی اماراتی سفارتخانے سے تصدیق ہوگی۔ فیصلے کی بنیادی وجہ اماراتی معاشرے کو جرائم اور سے پاک اور سلامتی کی ضمانت فراہم کرنا ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ کیریکٹر سرٹیفکیٹ صرف سربراہ خاندان سے لیا جائے گا، اس کے اہل خانہ کے دیگر افراد کو اس کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح وزٹ یا سیاحت پر آنے والے غیر ملکیو ں کو یہ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
امارات کی تازہ ترین خبریں، یہاں کلک کریں