امارات: گاڑیوں کے سروس سینٹرز کے نرخوں میں 75فیصد اضافہ
دبئی: امارات میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کے سروس سینٹرز اور گیس اسٹیشن کے نرخوں میں 75فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ الامارات الیوم اخبار کے مطابق سروس سینٹرز نے گاڑیوں کے تیل کی تبدیلی، صفائی اور دیگر خدمات کے نرخوں میں غیر معمولی اضافے سے شہری پریشان ہیں۔ گیس اسٹیشنوں کے احاطے میں واقع اسپیئر پارٹ ، ایکسسریز اور دیگر خدمات فراہم کرنے والی دکانوں نے بھی قیمتوں میں 35فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔ شہریوں اور تارکین نے متعلقہ اداروں سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
دبئی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں