اسلحہ اور منشیات کا سعودی تاجر گرفتار
الافلاج .... مقامی پولیس نے الافلاج کمشنری میں ایک 30سالہ شہری کے مکان پر چھاپہ مارا۔ اسکے قبضے سے 681نشہ آور گولیاں ، اسلحہ ، گولہ بارود اور نقدی برآمد ہوئی۔ کمشنر زید التمیمی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ انسداد منشیات کے اہلکار نشہ آور اشیاءکا دھندہ کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرنے میں کامیا ب ہوگئے۔ مقامی شہری کو گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دیدیاگیا۔