Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زنانہ لباس پر گرفتاری

ریاض ...مکہ مکرمہ پولیس نے زنانہ لباس پہننے والے نوجوان کو بمعہ رفقاءگرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گرفتاری سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ پھیل جانے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ کلپ میں ایک مقامی شہری کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ زنانہ لباس زیب تک کئے ہوئے ہے۔ بعض نوجوان اسکے ہمراہ ہیں۔ شادی کی تقریب کا منظر نظر آرہا ہے۔ پولیس نے وڈیو کلپ میں موجود نوجوان اور اسکے ساتھیوں کو نشاندہی کرکے گرفتار کرلیا اورقانونی کارروائی مکمل کرنے کیلئے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔
 

شیئر: