مدینہ منورہ ....مدینہ منورہ کے قیس بن سعد الانصاری ثانوی اسکول میں تیسری جماعت کے امتحانات کے دوران معاذ العوفی جوابات کی کاپی دینے سے قبل کرسی پر بیٹھے بیٹھے گر گیا۔ فوری طور پر برابر میں واقع ہیلتھ سینٹر اور وہاںسے نجی اسپتال لیجایا گیا تاہم راستے میں ہی آخری سانس لیکر جاں بحق ہوگیا۔ پورے اسکول میں العوفی کی موت کی خبر نے رنج و غم کی لہر دوڑا دی۔ پرنسپل کا کہناہے کہ العوفی ممتاز طلباءمیں شمار ہوتا تھا اور اعلیٰ اخلاق کا مالک تھا۔