آگرہ ۔۔۔ تاج نگری آگرہ میں شادی کی تقریب کے دوران میرج ہال جنگ کا میدان بن گیا۔ اطلاع کے مطابق شادی میں کھانے کے معاملے میں کہاسنی ہوئی اور نوبت گالم گلوچ تک پہنچ گئی، پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورا شادی ہال میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ باراتیوں نے جم کر ایک دوسرے پر حملے شروع کردیئے ، کوئی کرسی پھینک رہا تو کوئی ایک دوسرے پر گھونسوں او ر مکوں کی بارش کررہا ہے، کوئی تھپڑوں کی برسات کررہا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ برپا کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرکے حالات پر قابو پایا۔