Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نرس کا وزن 220کلو گرام ہوگیا

جازان ...سعودی نرس فوزیہ عسیری نے شکوہ کیا ہے کہ اسکا وزن 220کلو گرام سے تجاوز کر گیا ہے ا ور اب انتہائی مٹاپے کے باعث وہ اپنے بستر سے حرکت نہیں کرسکتی۔ فوزیہ نے وزن میں تخفیف کیلئے مدد کی اپیل کردی۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنی اولاد اور اہل خانہ کی مدد سے قاصر ہوگئی ہے۔ 2برس سے اس آزمائش میں مبتلا ہے۔وہ26برس تک وزارت صحت کے ماتحت نرس کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہے۔

شیئر: