راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کےلئے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کےلئے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے قصور میں معصوم زینب سے زیادتی اور بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔آرمی چیف نے بچی کے غمزدہ والدین کی اپیل پر ردعمل دیتے ہوئے فوج کو مجرموں کی فی الفور گرفتاری اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کےلئے سول انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ زینب کے والدین نے عمرے سے وطن واپس پہنچنے پر آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔