Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پمپلز سے نجات کیسےممکن ہو؟

پمپلز چہرے کی جلد کو خراب کردیتے ہیں . یہ نا صرف چہرے کو بد نما  بناتے ہیں بلکہ بعض اوقات تکلیف کا باعث بھی بنتے ہیں  . اکثر اوقات چہرے پر موٹے پیپ والے دانے نکل آتے ہیں جن میں تکلیف بھی ہوتی ہے  . وہ افراد جو  ان مسائل سے دوچار  ہوں انہیں چاہیے کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں . پھل اور کچی سبزیاں اپنی روزانہ کی  خوراک کا حصہ بنائیں  . جنگ فوڈ ز ، باہر کی تلی  ہوئی اور مرچ  مسالہ والی چیزوں سے پرہیز کریں .  اس کے علاوہ چھوٹی ہڑ ،  اسپغول کی بھوسی اور سو نف ہم وزن پیس کر پاوڈر بنا لیں اور صبح شام ایک چمچ کھانے کے بعد کھائیں  . نیم کے پتوں کا جوس نکال کر اسپغول کی بھوسی میں  ملا کر دانوں پر لگانے سے بھی پمپلز اور پییپ والے دانوں میں جلد آرام آتا ہے.

شیئر: