واشنگٹن۔۔۔ ہنڈراس میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق ہنڈراس میںمنگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ا?نے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز گریٹ سوان جزیرے کے مغرب میں 44 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزے کے بعد سونامی کا خطرہ پیدا ہو گیا اور کیربیئین ساحلوں کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ زلزلے سے فوری طور کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔