باکسرعامر خان دوبارہ رنگ میں اتریں گے
جمعرات 11 جنوری 2018 3:00
لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے تقریبا 2سال بعد ایک بار پھر باکسنگ رنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا۔ سابق ورلڈ چیمپیئن رواں برس 3 بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں گے۔باکسر عامر خان ایک بار پھر شائقین کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اپنے زور دار مکوں کے بدولت مشہور عامر خان نے رواں سال 3فائیٹس کا معاہدہ کر لیاہے۔ باکسر عامر خان نے لندن میں ایڈی ہیرن، ایڈم اسمتھ اور اپنے والد شاہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ 2 سال بعد لیورپول میں 21 اپریل کو رنگ میں اتریں گے۔