Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہانگیر ترین نے نظر ثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد .... پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔ درخواست کے ساتھ انہوں نے بیان حلفی بھی جمع کروا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں ارادتاً یا جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا۔ خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔ ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا۔ میرے4 بچے ہیں اور چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں۔ بیان میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

شیئر: