ریاض۔۔۔۔۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے 3لاکھ 86ہزار 892تارکین وطن گرفتار کرلئے گئے۔ ان میں 2لاکھ 38ہزار 40اقامہ ، 42ہزار 907سرحدی سلامتی ضوابط اور ایک لاکھ 5945محنت قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔ سرحد پار کرکے مکہ میں دراندازی کرنے والے 5ہزار 288گرفتار کئے گئے۔ ان میں سے78فیصد یمنی،21فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد دیگر ممالک کے تھے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 5288غیر قانونی تارکین بیدخل کردیئے گئے ،292مملکت سے سرحد پار کرکے باہر جانے کی کوشش کرنیوالے پکڑے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولتوں کی فراہمی میں ملوث795شہری گرفتار کئے گئے۔