ریاض۔۔۔۔۔۔ایوان شاہی کے مشیر سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن اور مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی شخص دوسری شادی کرنا چاہتا ہو تو اسے بیوی سے اجازت لینا ہوگی۔یہ شوہر پر بیوی کا حق ہے۔ابن حمید نے توجہ دلائی کہ اعلیٰ اخلاق اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ شوہر اپنی پہلی بیوی کے ساتھ شائستگی کا مظاہرہ کرے۔ اگر وہ سوتن لانا چاہتا ہو تو اپنی بیوی سے اس کا تذکرہ کرنا چاہئے۔ اس کی رائے لیناچاہئے اور حتی الامکان اس سے اجازات لینا چاہئے۔ اگر پہلی بیوی سوتن لانے کی اجازت نہ دے تو شوہر اس کی بات ماننے کا پابند نہیں ۔ وہ اسکے باوجود بھی دوسری شادی کا مجاز ہوگا۔ اگر کوئی انسان انصاف کرسکتا ہے ، نان نفقہ فراہم کرسکتا ہے گھر کی سلامتی کا دھیان رکھ سکتا ہے، بچوں کی پاسبانی کرسکتا ہے تو ایسی حالت میں ایک سے زیادہ شادی کا مجاز ہے۔