ویانا... آسٹریا میں2017ء میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے3 مقبول ترین ناموں میں ’’محمد‘‘ تیسرے نمبر پر رہا۔ ویانا کی بلدیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2017 ء میں پیدا ہونے والے بچوں کے لئے جو3نام مقبول ترین رہے۔ ان میں الیگزینڈر، میکسی میلین اور مسلمانوں کا مخصوص نام محمد ہے۔ گزشتہ سال ویانا میں 175بچوں کا نام الیگذینڈر، 160 کا نام میکسی میلین اور 159 کا نام محمد رکھا گیا جبکہ لڑکیوں کے ناموں میں صوفیہ، سارا اوراینا مقبول ترین ریکارڈ کئے گئے ۔