Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری ،نوابشاہ سے الیکشن لڑینگے

نوابشاہ.... سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نوابشاہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 213سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔نوابشاہ میں سیکریٹریٹ کے افتتاح کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 ءکے انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائیں گے اور عوام کی پھر خدمت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کرونگااور نامکمل منصوبے جلد مکمل کراﺅنگا ۔ ثابت کرونگا کہ سندھ ترقی میں سب سے آگے ہے۔
 
 
 
 

شیئر: