Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ خان کیلئے'کرسٹل ایوارڈ'

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو کرسٹل ایوارڈ پیش کیاجائے گا ۔ یہ ایوارڈ انہیں آئندہ ہونےوالے'عالمی اقتصادی فورم' کے اجلاس کے دوران دیاجائے گا۔کنگ خان کویہ ایوارڈ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں دیاجارہاہے۔ شاہ رخ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ جائیں گے۔'کرسٹل ایوارڈ' اقتصادی فورم اجلاس کی تقریب کے دوران ایسے فنکاروں کو پیش کیاجاتاہے جو اپنے پیشے سے معاشرے میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس برس فنکاروں کی فہرست میں کنگ خان سمیت ہالی وڈشخصیات کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
 

شیئر: