Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : گولڈ مارکیٹ میں مندی، کاروبار میں 50فیصد کمی

دبئی:متحدہ عرب امارات میں گولڈ مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے۔رواں ہفتہ کے دوران گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں سونے کی قیمت میں 1.5درہم فی گرام اضافہ ہوگیا۔ دبئی اور شارجہ کی مارکیٹ میں گزشتہ 3ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور 6.25درہم فی گرام اضافہ ہوگیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے باعث مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے۔ ابتدائی جائزے کے مطابق سونے کی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 50فیصد کمی دیکھی جارہی ہے۔
 

شیئر: