Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جھریوں کی روک تھام ، مگر کیسے ؟

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جلد پر جھریاں نمودار ہونا شروع ہو جاتی ہیں.جس کی وجہ سے جلد لٹکی ہوئی اور بدنما محسوس ہوتی ہے  . اکثر اوقات خواتین جھریوں کے مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لیے مختلف کریموں اور  ادویات کا سہارا لیتی ہیں لیکن ان میں  موجود کیمیکلز فائدہ دینے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں .  گھر میں دستیاب قدرتی  اجزاء جھریوں کے مسائل کا بہترین حل ہیں .  ہر روز کم از کم پندرہ منٹ تک ٹھنڈی بالائی کا چہرے پر مساج  جلد کو تروتازہ اور جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے .  مساج کے دوران ہاتھوں کی حرکت اوپر کی جانب ہونی چاہیے  . 
آپ جھر یوں سے نجات کے لیے فیشل اور ماسک کا استعمال بھی  کر سکتی ہیں  . انڈے کی سفیدی کاماسک اس مقصد کے لیے بہترین ہے  . اسے  دس منٹ تک چہرے پر لگا ئیں اور پھر تازہ پانی سے دھو لیں . اسی طرح دہی اور شہد کا جلد پر استعمال بھی بہت  مفید ثابت ہوتا ہے  . باقاعدہ ورزش بھی جلد کو ڈھلکنے سے بچاتی ہے  . ورزش کے نتیجے میں عضلات اور خلیوں میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے   جس کے  نتیجے میں عضلات مضبوط ہو جاتے ہیں .  اس کے علاوہ خون کی گردش تیز ہونے کے باعث چہرہ تروتازہ نظر آنے لگتا ہے . روزانہ کی بنیاد پر جلد کی تھوڑی سی کیئر اسے خراب ہونے اور ڈھلکنے سے بچا سکتی ہے  .

شیئر: