Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 100گیلن شہد کی چوری

جدہ.... ایک لاکھ30ہزار ریال مالیت کے 100گیلن شہد اور سی سی ٹی وی کیمرہ چرانے پر جدہ النزلتین پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے 4مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ پوچھ گچھ شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق 100گیلن شہد چوری کرلیا گیا۔ ہر گیلن کی قیمت 1300ریال کے لگ بھگ تھی۔ چوری گودام کا عقبی دروازہ توڑ کر کی گئی۔سی سی کیمرہ بھی اٹھالیا گیا۔ پولیس نے گودام کے 4ملازمین سے شبہ پر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

شیئر: