لندن .. میوزیم مادام تساو میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مومی مجسمہ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی جبکہ فرانس کے میوزیم نے الیکشن کے نتائج آنے سے قبل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کا مجسمہ تیار کرنا شروع کردیا تھا۔نتائج آنے کے بعد فرانس کے میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کا صرف پتلا بننا شروع ہوا ۔میوزیم انتظامیہ نے بتایا ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر کام شروع کردیا اور یہ 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ہیلری کا مجسمہ مستقبل کے لئے میوزیم کے ایک کونے میں سنبھال کر رکھ دیا جائے گا۔ مادام تساو میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کے مجسمے تیار کرنا شروع کردیئے۔ ٹرمپ کے مجسمے کا افتتاح اگلے سال 20 جنوری کو کیا جائے گا۔مادام تساو¿ میوزیم کی انتظامیہ نے فیس بک پیج پر ٹرمپ کے مومی مجسمے کی جھلک شیئر کی ہے۔