کیا آپ نیند کے دوران خراٹے لینے کی عادت سے پریشان ہے اور اس سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں؟ اس مسئلے کا انتہائی آسان حل امریکی کمپنی کی جانب سے پیش کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایسا اسمارٹ بیڈ متعارف کروا دیا گیا ہے جو خود کار طریقے سے ایڈجسٹ ہو کر آرام دہ نیند مہیا کرتا ہے۔ بیڈ کے گدے کے اندر دو ائیر چیمبرز رکھے گئے ہیں جو سونے والے فرد کی کمر اور پیٹ کی پوزیشن کے حساب سے بیڈ کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔بیڈ میں خراٹوں کو ڈیٹیکٹ کرنے والے آلات بھی نصب کیے گئے ہیں اور جیسے ہی فرد خراٹے لینا شروع کرتا ہے بیڈ اس کی پوزیشن میں تبدیلی کر دیتا ہے وہ اسکے سر کو خودکار طریقے سے کئی ڈگری بلند کردیتا ہے جس سے خراٹے بند ہوجاتے ہیں اور فرد پرسکون ہو جاتا ہے۔ بیڈ کے اندر اسمارٹ الارم بھی نصب کیا گیا ہے۔ اسمارٹ بیڈ جو کنزیومر الیکٹرانک شو کے موقع پر متعارف کروایا گیا ہے تاہم اس کی قیمت متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔