Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردیوں میں ایگزیما سے کیسے نمٹیں‎

 ایکزیما جلد کی بیماری ہے جس کے اثرات جلد  پر خارش  ، خشک جلد اور جلد پر سرخ اور  براؤن گرے  رنگ کے پیچز کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں  . اس کے نتیجے میں جلد پر چھوٹے چھوٹے پیپ والے دانے بھی ہو سکتے ہیں .  موسم سرما ایکزیما کے  اثرات کو مزید بڑھا دیتا ہے  . جلد جسم کا ایک حساس عضو ہے جو درجہ حرارت کی تبدیلی سے فوری طور پر متاثر ہوتا ہے . موسم سرما میں جب آپ باہر سے گرم کمرے میں داخل ہوتے ہیں یا گرم کمرے سے باہر ٹھنڈی جگہ پر آتے  ہیں تو درجہ حرارت کی  یہ تبدیلی جلد کو متاثر کرتی ہے  . جس کے نتیجے میں جلد پر خشکی ،  خارش اور جلن کا احساس ہونے لگتا ہے .  لہٰذا  ایکزیما  کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنے کمرے یا اپنے گھر کے اندر کے درجہ حرارت کو اپنی جلد کے مطابق سیٹ کریں۔ اس طرح کہ وہ نہ تو بہت زیادہ گرم ہو  اور نہ بہت ٹھنڈا اور چونکہ سردیوں میں ہوا میں نمی کا تناسب انتہائی کم ہو جاتا ہے لہٰذا ٹمپریچر سیٹ  کرتے وقت اس بات کا خیال  بھی رکھیں کہ اس میں نمی کا تناسب 45سے 55 فیصد کے درمیان ہو تاکہ جلد کو خشک ہونے سے بچا یا جا سکے . 
اس کے علاوہ جلد کی حفاظت کے لیے با قاعدگی سے موسچرائزر کا استعمال کریں . ایسے ملبوسات کا استعمال کریں جو  جسم کو مکمل طور پر ڈھانپ لیں . پوری آستین والی شرٹ  ، ہیٹ ،  دستانے ، سویٹر اور جرابیں جلد کو موسمی اثرات سے بچانے کے لیے بہت ضروری ہیں . 
 تیز گرم پانی میں نہانا بھی ایکزیما  کا سبب بن سکتا ہے لہٰذا   باتھ کے لیے نیم گرم پانی استعمال کریں  تاکہ جلد درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث  جلد متاثر نہ ہو . جلد  کو خشک کردینے والے صابن  ، باڈی واش  اور دوسرے  ڈیٹرجنٹس کا استعمال نہ کریں  اور  نہ ہی نہانے کے بعد جلد کو تولیے سے رگڑیں بلکہ  جلد پر  زیتون یا بادام کے تیل کا  ہلکا سا مساج کریں . تاکہ جلد کی نمی برقرار رہ سکے . 
 

شیئر: