Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ڈی بی سینیگال کو 60 ملین ڈالر دیگا

جدہ.... اسلامی ترقیاتی بینک آئی ڈی بی سینیگال کو غربت کے خاتمے ، سماجی انصاف کے قیام ، سماجی امتیاز کے سدباب اور ماحولیاتی تحفظ کا نظام بہتر بنانے کیلئے 60 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ اس کی بدولت خدمات سے محروم علاقوں کے حالات بہتر ہونگے۔ آئی ڈی بی کی جانب سے صدر ڈاکٹر بندر حجار اور سینیگال کی جانب سے وزیر اقتصاد و خزانہ امادوبا نے اتوار کو جدہ میں معاہدے پر دستخط کئے۔ 

شیئر: