Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پاکستانی اسکول اور کمیونٹی کو اچھا مقام دلانا چاہتا ہوں، خان ہشام

پاکستان انٹرنیشنل اسکول الخبر میں تقسیم انعامات، وزارت تعلیم کے نمائندہ عوض المالکی اور والدین کی شرکت، بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے 
الخبر(عمران حیدر) پاکستان انٹرنیشنل اسکول الخبر میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سفیر پاکستان خان ہشام صدیق اورسعودی وزارت تعلیم کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بچوں نے ملی نغمے و ٹیبلو پیش کئے۔ پرنسپل سرفراز حسین نے صدارتی کلمات میں سفیر پاکستان ، سعودی وزارت تعلیم کے نمائندے عوض المالکی، طلبہ کے والدین اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے طلبہ کو پڑھائی کی اہمیت کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں بھی سرگرم عمل رہیں اس کے بعد اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا۔ سفیر پاکستان اور پرنسپل نے انعامات تقسیم کئے۔ سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ وہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان اسکول کو اچھا مقام دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی سعودی پاک تعلقات میں خوشگوار اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بچوں کو تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ آخر میں سفیر نے اسکول کی انتظامیہ اور وزارت تعلیم کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔ 
 

شیئر: