لاہور ...زینب قتل کیس میں تحقیقاتی اداروں کو ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے۔ اس فوٹیج میں مقتولہ زینب اسی شخص کی طرف بھاگ رہی ہے جو اسے اپنی طرف آنے کا اشارہ کرتا ہے۔ فوٹیج سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زینب اس شخص کو جانتی تھی۔ ایک اور فوٹیج میں اسی شخص کو گلی میں مشکوک انداز میں چکر لگاتے دیکھا گیا تھا۔ ادھر قاتلوں کی گرفتاری کیلئے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پولیس کو دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔ خیال ہے کہ آئی جی پولیس آج عدالت کو پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔ پولیس ابتک ملزمان کا سراغ نہیں لگاسکی ہے۔