Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغداد:خود کش حملے میں32 افراد جاں بحق، 65 زخمی

بغداد .... عراقی دارالحکومت بغداد میں پیر کی صبح 2خود کش حملوں میں کم از کم32 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوگئے۔ یہ گزشتہ 3 دن کے دوران بغداد میں کی جانے والی دوسری بڑی کارروائی تھی۔ بغداد کے مشرقی حصے میں محکمہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر عبدالغنی السعدی نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 اور زخمیوں کی تعداد 90 بتائی ہے۔ عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان جنرل سعد مان کے مطابق دو خود کش حملہ آوروں نے بغداد کے وسطی حصے میں الطیران چوک میں خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ حملہ صبح اس وقت ہوا جب اس علاقے میں کام کی تلاش میں مزدور بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔

شیئر: