Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ سے 156غیر قانونی تارکین گرفتار

مکہ مکرمہ ...... مکہ مکرمہ پولیس نے ”غیر قانونی تارکین سے پاک وطن ‘ ‘مہم کے تحت 156غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی آپریشن مکہ مکرمہ کے 4 مغربی اور وسطی مقامات پر فجرسے قبل کیا گیا۔ آدھی رات بعد سیکیورٹی اہلکارو ںنے چھاپے مارے۔ الملاوی میں پہلا آپریشن کیا گیا۔ محلے کے آنے جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے تھے۔ گاڑیو ںکی لائٹیں بجھا دی گئی تھیں۔ مطلوبین کو اچانک حصار میں لیا گیا۔ غیرقانونی تارکین کو ٹھکانے سے فرار ہونے کی جملہ کوششوں کا پہلے سے ہی سدباب کردیا گیاتھا۔ الحسینیہ اور عزیزیہ مکہ میں بھی چھاپے مارے گئے۔ گرفتار شدہ افریقیوں کے قبضے سے جعلی اقامے برآمد ہوئے۔ ان میں سیکیورٹی کو مطلوب افراد بھی شامل تھے۔

شیئر: