Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطرخود کو یہودیوں کا دوست ثابت کرنے میں مصروف

ریاض ... امریکی کانگریس کے قریبی جریدے دی ہیل نے انکشاف کیا ہے کہ قطر پوری دنیا کو یہ باور کرانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے کہ خلیجی عرب بائیکاٹ کے بعد سعودی عرب اور امارات اس پر ظلم ڈھا رہے ہیں۔ امریکی رپورٹ میں توجہ دلائی گئی ہے کہ قطر کے حکام نے گزشتہ6 ماہ کے دوران اثر و نفوذ رکھنے والے امریکی شہریوں سے رابطے کرکے یہ تاثر دینے کا اہتمام کیا کہ قطر اعتدال پسند ریاست ہے اور دہشتگردوں کی فنڈنگ سے اسکا کوئی لینا دینا نہیں۔ قطر یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ امریکہ کا تاریخی حلیف ہے، اتحادی ہے۔ وہ دہشتگردی سے لڑرہا ہے۔ اس کا ثبوت قطر میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ قطر اسکی میزبانی کررہا ہے۔قطری حکام نے امریکہ کی بڑی یہودی تنظیموںکے سربراہوں سے ستمبر 2017ءکے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے موقع پر رابطے کئے۔ تعلقات عامہ کی ایک کمپنی کی خدمات بھی حاصل کیں۔
 

شیئر: