قاہرہ ....امریکی وکیل، اسکالر اور مصنف ایلن ڈیشبٹز نے کہا ہے کہ خلیجی بحران میں قطر کے دفاع کیلئے اتنا کافی ہے کہ اسرائیل او رقطر ایک دوسرے سے غیر معمولی طور پر قریب آگئے ہیں۔ دونوں کی قربت حیرت ناک ہے۔ امریکی وکیل اسرائیل کے دفاع کے لئے معروف ہیں۔ انہوں نے فوکس انفارمیشن ایجنسی کو جاری کردہ مضمون میں توجہ دلائی ہے کہ اسرائیل سے متعلق قطر کا مثبت موقف مجھے حیرت زدہ کئے ہوئے ہے۔ قطر نے ٹینس کے اسرائیلی کھلاڑی کی اپنے یہاں میزبانی کرکے قابل قدر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر انسانی مقاصد کے تحت ایسی تنظیموں کی مدد کررہا ہے جنہیں دہشتگرد کہا جارہا ہے۔