مئیزو ایم 6 ایس کی تصاویر و تفصیلات سامنے آگئیں
مئیزو کمپنی کی جانب سے ایم 6 ایس اسمارٹ فون 17 جنوری کو متعارف کروایا جائے گا تاہم ایک چینی ویب سائٹ کی جانب سے فون سے متعلق تمام تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، ایکسینوس 7872 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ فون اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا ۔ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔