Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انرجی ڈرنکس کے منفی اثرات ‎

انرجی ڈرنکس کا استعمال بہت تیزی سے عام ہو رہا ہے .  خاص طور پر نوجوان طبقہ اسٹیمنا بڑھانے ، تھکاوٹ دور کرنے اور توانائی کے حصول کے لیے انرجی ڈرنکس کا سہارا لیتا دکھائی دیتا ہے  . ماہرین صحت انرجی ڈرنکس کے استعمال کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں .  ان انرجی ڈرنکس میں کافی کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیفین موجود ہوتا ہے . یہ  جسم کے عارضی طور پر  توانائی فراہم کردیتا ہے لیکن اس کے دیرپا اثرات جسم کو متاثر کرتے ہیں  . ان ڈرنکس  کے استعمال سے انسان گھبرا ہٹ اور چڑچڑے پن کا شکار ہو سکتا ہے .  یہ   دل کی دھڑکن میں اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہیں .  ماہرین کے مطابق ان ڈرنکس  میں  ٹاورین موجود ہوتا ہے جو  جسم میں شوگر لیول کو متاثر کر سکتا ہے .  لہذا صحت مند رہنے کے لیے خود کو سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس سے دور رکھنا بہت ضروری ہے . 
یہ بھی پڑھیں:معدے کی گرمی کیسے دور کریں ؟

شیئر: