شعیب کی کمی محسوس ہوئی، مکی آرتھر
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
ویلنگٹن ... پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ چوتھے ون ڈے میں شعیب ملک کی کمی شدت کے ساتھ محسوس ہوئی۔ وہ بہترین اسپنر ہیں جو مقابلے کے دوران ہم ثابت ہوتے اور میچ کا نتیجہ کچھ دوسرا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حارث سہیل کو بولنگ کی ذمہ داری دی تھی لیکن وہ بولر کے طور پر توقعات پر پورا نہیں اترے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ جس کھلاڑی نے 3سال سے نامناسب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہو اسے بہترین متبادل نہیں سمجھا جاسکتا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شعیب ملک اگر فیلڈنگ کے دوران موجو د ہوتے تو ایسی کارکردگی کا امکان نہیںتھا۔