Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کے باس کے اشارے پر ہورہی سازش،توگڑیا

احمد آباد۔۔۔۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی ایگزیکٹیو صدر ڈاکر پروین توگڑیا نے براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف بنایا۔ توگڑیا نے واضح کیا کہ دہلی کے سیاسی باس( وزیر اعظم نریندر مودی) کے اشارے پر کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر جے کے بھٹ ان کے اور وی ایچ پی کارکنان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھٹ اور وزیر اعظم کے مابین ہوئی بات چیت کو عام کیا جائے۔ آر ایس ایس پرچارک سنجے جوشی کے خلاف 2005ء میں آنیوالی سی ڈی فرضی تھی۔اس کے بنانے والوں کے ناموں کا انکشاف وقت آنے پر کرینگے۔یاد رہے کہ پولیس کی گرفتاری سے بچنے کیلئے توگڑیا گزشتہ روز غائب ہوگئے تھے اوربیہوشی کی حالت میں ایک پارک میں ملے تھے جہاں سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ توگڑیا نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ راجستھان پولیس ان کا انکاؤنٹر کرنے کی سازش رچ رہی ہے۔

شیئر: