نئی دہلی۔۔۔۔۔ چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی نے کہاکہ تری پورہ ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ہونیوالے اسمبلی انتخابات میں ای وی ایم مشینیں استعمال کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 18فروری کو تری پورہ اور 27فروری کو میگھالیہ اور ناگالینڈ میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ان تینوں ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کے نتائج 3مارچ کو جاری کئے جائیں گے۔ ان صوبوں میں60-60نشستیں ہیں ۔واضح ہو کہ میگھالیہ ودھان سبھا کی مدت 6مارچ،ناگالینڈ کی 13مارچ اور تری پورہ کی14مارچ کو ختم ہورہی ہے۔