Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا میں خود کش حملے، 10 افراد ہلاک

میدو گوری۔۔۔نائیجریا کے شمال مشرقی شہر میدو گوری میں2 بچیوںکے خود کش حملے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور درجنوں  زخمی ہو گئے۔یہ حملہ بے گھر افراد کے کیمپ کے قریب مارکیٹ میں کیا گیا۔نائیجریا کی سویلین جوائنٹ ٹاسک فورس کے عہدیدار ابراہیم لیمان نے بتایا کہ 13 سال سے کم عمر کی 2بچیوں نے مصروف مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ اسی علاقے میں گزشتہ سال 15 نومبر کو ہونے والے خود کش حملے میں 12افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: