مظفر پور۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے متنازعہ فلم پدماوت پر کئی ریاستوں میں لگی پابندی ہٹانے کا حکم جاری کردیا تاہم اس فلم کی وجہ سے ملک بھر میں مظاہرے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔25جنوری کور یلیز ہونیوالی اس فلم کے خلاف کرن سینا نے سنیماہال میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں لگے پوسٹرز پھاڑ دیئے ۔پولیس کے مطابق مٹھن پورا تھانہ علاقے میں کرنیوال سنیما ہال میں 30،40افراد پہنچے اوروہاں خوب ہنگامہ کیااور خود کو کرن سینا کاکارکن بتایا۔ انہوں نے سنیما کی دیوار پر لگے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیئے اور دھمکی دی کہ اگرفلم پدماوت سنیما ہال میں دکھائی گئی تو آگ لگا دی جائیگی۔اس فلم کو کسی قیمت پر بھی سنیما گھروں میں چلنے نہیں دینگے۔پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ہنگامہ برپا کرنیوالوں کی شناخت کی کوشش میں لگی ہوئی ہے اور جلد ہی انکے خلاف کارروائی شروع کی جائیگی۔