قطیف۔۔۔قطیف کمشنری میں ایک کار سے سوختہ لاش برآمد ہوئی ہے پولیس اس کی گتھی سلجھانے میں مصروف ہوگئی۔ مشرقی ریجن پولیس کے معاون محمد الدریہم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ الخلیج کلب کی مغربی پارکنگ میں 2گاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی ۔پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ایک گاڑی کی عقبی نشست پر سوختہ لاش پڑی ہوئی ہے۔ اس موقع پر مطلوبہ کارروائی انجام دیکر واقعہ کے اسباب اور محرکات دریافت کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔