Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کا ’آزاد انٹرنیٹ‘ بنانے کا عندیہ

ماسکو۔۔۔روس نے اپنا آزاد انٹرنیٹ بنانے کے منصوبے پر کام کر دیا ہے، جس کے بعد اس کا مغربی ممالک پر انحصار ختم ہو گا۔  انٹرنیٹ پر امریکہ اور متعدد یورپی ممالک کی اجارہ داری ہے اور وہی انٹرنیٹ کے ضوابط طے کرتے ہیں جسے روس اپنی سلامتی کیلئے ایک ’سنگین خطرہ‘ قرار دیتا ہے۔ روس کے مطابق اس طرح ملک کے داخلی معاملات میں غیرملکی مداخلت کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن انٹرنیٹ کو سی آئی اے کا آلہ کار قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کی فوج سے شام کو نقصان ہو گا ، روس

شیئر: